الخدمت فاونڈیشن کاچترال میں سیلاب،زلزے دیگرقدرتی افات میں کردار وامدادی سرگرمیاں مثالی رہیں۔ایم این اے مولاناچترالی
چترال (نمائندہ آوازچترال)الخدمت فاونڈیشن ہر قسم کی تعصب سے بالاتر انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کوشان ہے اور اپنی پروگرام کے حوالے سے اپنے لئے ایک پہچان پیدا کرلی ہے جس کی وجہ سے مخیر حضرات اس پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے وسائل غریبوں تک پہنچانے کے لئے اس کے حوالے کررہے ہیں ان خیالات کااظہارممبرقومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبرچترالی نے چترال ٹاون میں الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹرکے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کاچترال میں سیلاب،زلزے دیگرقدرتی افات میں کردار وامدادی سرگرمیاں مثالی رہیں،پسماندگی، غربت اورتعلیمی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان شعبوں پر مذید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں یتیموں کی کفالت ایک نہایت مشکل مگر مستحسن قدم ہے جس کا بیڑاا لخدمت فاونڈیشن نے اٹھائی ہے اور کار خیر میں چترال کے عوام بھی اپنی کردار اداکرتے ہوئے یتیموں کی کفالت میں مدد کریں۔ایم ایس ڈسٹرہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹراکبرشاہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمت کوسراہتے ہوئے ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص،ضلعی صدرنویداحمدبیگ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت پاکستان میں سات شعبوں پرکام کررہی ہے ہرقسم کی قدرتی آفات نمٹنے کے لئے7200رضاء کاروں کوتربیت دی ہے یہ رضاء کارالخدمت فاؤنڈیشن کے ہراول دستہ ہے جوکسی بھی ہنگامی صورت میں سب پہلے موقع پرپہنچ کرانسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں اس وقت پاکستان میں 22ہسپتال،6لیپ،بلڈبینک،ڈائیگناسٹک سنٹرزاور93المبولینس پاکستان میں کام کررہے ہیں ہرجگہ ہمارے ایمزجنسی نمبر1027ہیں ایک کال پرآپ کوسروس دی جائے گی۔الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت پاکستان میں 400سے زائد تھیلیسیمیا کے مریضوں کومفت علاج فراہم کررہی ہے اورمہینے میں دوتین مرتبہ خون لگواناپڑتاہے الخدمت فاؤنڈیشن اپنے بلڈبینک سے تمام سہولیات مہیاکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آغوش الخدمت ایجوکیشن سسٹم کے تحت پاکستان میں 12 ہزاریتیم بچوں کو بلامعاوضہ تعلیم، رہائش، خوراک، صحت اور دیگر سہولیات دی جارہی ہے۔الخدمت آغوش سینٹرز کے قیام کا مقصد والدین سے محروم بچوں کی پرورش و تربیت کے لئے قیام و طعام، تعلیم و صحت اور ذہنی و جسمانی نشوو نما کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان سینٹرز میں بچوں کے لئے رہائش، تعلیم اور صحت سمیت زندگی کی بنیادی سہولتیں بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔اس سال چترال میں آغوش الخدمت سنٹر بنانے کافیصلہ کیاہے نئی تعلیمی سال 2020کے 40سے زیادہ یتیم بچوں کے انرولمنٹ موصول ہوچکا ہے۔اورالفلاع اسکالرشپ پروگرم کے تحت میٹرک سے آگے طلباوطالبات کواسکالرشپ بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن اسلامیک مائیکروفنانس سسٹم کے ایک پروگرام شروع کی ہے جس کے تحت اجتماعی شادیان،معذورافرادکوویلچیردیتے ہیں اوربلا سود قرضوں کے ذریعے غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دیتا ہے۔ تاکہ وہ چھوٹے موٹے روزگارقائم کرکے اپنی حالت زندگی بہتربناسکیں۔الخدمت فاونڈیشن مخیرحضرات کے تعاون سے سیاست،رنگ نسل سے بالاترہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔اس موقع پرکئی رضاکاروں کوبہترین کارکردگی پرشیلڈسے نوازگیا۔اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے صدرالحاج عیدالحسین،ڈاکٹررحمت امان،ڈاکٹراکرم اللہ اوردیگرکثیرتعدادمیں موجودتھے۔آخرمیں ممتازعالم دین مولانااسرارالدین الہلال نے دعائی کلمات سے اختتام کیا۔