تازہ ترین

ہائیکورٹ کا ”تاریخ پر تاریخ“ کیخلاف بڑا اقدام

اسلام آباد (نمائندہ آوازچترال )ہائیکورٹ نے عدالتوں میں تاخیری حربوں سے مقدمات میں التوا ختم کرنے کیلئے بڑا اقدام کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وکیلوں کے منشی یا کلرک سول کورٹ میں پیش ہو کر تاریخ نہیں لے سکیں گے۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ  وکلا کی جگہ کلرکوں کے پیش ہونے کی پریکٹس ختم کی جائے اور غیر ضروری التوا مانگنے پر ہرجانہ عائد کرنے کے ایکٹ پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ہرجانے کا ایکٹ تاریخ پر تاریخ لینے اور جعلی مقدمات کی حوصلہ شکنی کیلئے لایا گیا تھا جبکہ ایکٹ کے مطابق بلاوجہ تاریخ لینے والے فریق پر ہرجانہ عائد کر کے مخالف فریق کو دیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button