تازہ ترینصحت

لیڈی ہیلتھ ورکرز، سپروائزرز کی اپ گریڈیشن، سروس سٹرکچر کی منظوری

پشاور (آوازچترال رپورٹ )خیبر پختونخوا حکومت نے لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزر کی اپ گریڈیشن کرنے اور سروس سٹرکچر دینے کے منٹس کی منظوری دیدی ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے سفارشات محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی جائینگی۔  لیڈیز ہیلتھ ورکرز، لیڈیز ہیلتھ سپر وائزر، ڈرائیورز، دیگر عملے کے اپ گریڈیشن کی جائیگی جبکہ سروس سٹرکچر کے علاوہ انہیں کنٹریکٹ سے مستقل کرنے وغیرہ کے منٹس کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔  محکمہ صحت کی جانب سے منٹس کی منظوری  دینے کے بعد اسے صوبائی حکومت کو ارسال کردیا جائے گا اور صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔  لیڈیز ہیلتھ ورکرز، لیڈیز سپروائزر کے اپ گریڈیشن کرنے اور انہیں سروس سٹرکچر دینے کے حوالے سے منٹس کی منظوری سے محکمہ خزانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔  لیڈیز ہیلتھ ورکرز، لیڈیز سپر و ائزر کی اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی منظوری پہلے سے ہی دی گئی ہے تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button