اسلام آباد ( آوازچترال )حکومت عوام سے ہاتھ کرگئی، پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں خاموشی سے اضافہ، پٹرول پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 54 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، پٹرول پر لیوی 28.46 روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لیٹر مقرر ہوئے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 30 روپے لیوی برقرار رکھی گئی ہے، پٹرول کے فی لیٹر پر 14.88 روپے سیلز ٹیکس الگ سے وصول کیا جارہا ہے،
ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 15 روپے سیلز ٹیکس الگ سے عائد، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت کم ہونے کے باوجود عوام ریلیف سے محروم ہیں، پٹرول کی فی لیٹر اصل قیمت 50.39 روپے سے کم کرکے 47.53 روپے مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر اصل قیمت 51.92 روپے سے کم کرکے 51.32 روپے ہوگئی، پٹرول کے فی لیٹر پر 54.87 روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 51.32 روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد کیے ہیں۔