تازہ ترین

پنجاب سے خیبر پختونخوا کیلئے آٹے کی ترسیل پر پابندی

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر خیبر پختونخوا کیلئے آٹے اور اس سے بنی تمام مصنوعات کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی ہے ٗ جی ٹی روڈ اٹک اور موٹروے پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں پر بھاری رشوت کی ادائیگی کے بعد ایک آدھ ٹرک چھوڑ دیا جاتا ہے ٗ مذکورہ پابندی کے بعد خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آئندہ تین سے چار دنوں کا سٹاک موجود ہے جس کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہو سکتی ہے۔ قبل ازیں بھی پنجاب نے آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کی تھی جس کا نوٹس وزیراعظم نے لیا تھا اور دونوں صوبائی حکومتوں کے مابین مذاکرات کے بعد پابندی ہٹا دی گئی تھی تاہم گزشتہ چار دنوں سے خیبر پختونخوا کے کسی علاقے کو پنجاب کا آٹا فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button