تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں 4روپے 59پیسے کمی کی گئی ہے , قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا  ۔    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے 59پیسے کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 113روپے 24پیسے فی لٹر ہوگی ۔ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے 14پیسے فی لٹر ہوگی ۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 91روپے89پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99روپے 57پیسے فی لٹر ہوگی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button