تازہ ترین

اے ایس آئی بھرتی کے لئے فزیکل ٹیسٹ جاری

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کی زیرِ نگرانی اے ایس آئی پولیس کی بھرتی کیلئے 21جنوری سے 31جنوری 2019ء تک فزیکل ٹیسٹ (16میٹر دوڑ 8منٹ ) بمقام میناخیل سپورٹس گراؤنڈ بنوں میں جاری ہے۔ ضلع بنوں اور ضلع لکی مروت کے کل3559 امیدواروں میں سے روزانہ کی بنیا د پر 400 امیدواروں اور بروزِ جمعہ 200امیدواروں کا فزیکل ٹسٹ لیا جارہا ہے۔ پہلے دن 400میں سے 187 امیدواروں نے دوڑ میں حصہ لیا۔ فزیکل ٹسٹ کی نگرانی سپروائزر ڈی ایس پی عقیق حسین اور سردار خان کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button