تازہ ترین

نگران وزیراعظم، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اہم شخصیت کے نام پر اندرون خانہ اتفاق ،ایسا نام سامنے آگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

 اسلام آباد (آوازچترال .مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اندرون خانہ اتفاق ہوگیا ہے ،وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دورہ چین سے واپسی کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کرکے باقاعدہ اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ او رپیپلزپارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس تصدق جیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ، وہ دونوں سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے ۔ سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار ان کے ماتحت کام کر چکے ہیں اور وہ سیاست کو ان سے ریلیف دلا سکتے ہیں۔ دوسرا ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں کی خواہش ہے کہ صاف ستھرے کردار کے حامل شخص کو نگران وزیراعظم بنایا جائے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت کا نام بھی لیا جارہا تھا مگر اب وہ اس دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں نگران وزیراعظم کا اعلان وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دورہ چین سے واپسی کے بعد کیا جائے گا ۔  نگران وزیراعظم کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اندرون خانہ اتفاق ہوگیا ہے ،وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دورہ چین سے واپسی کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کرکے باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ او رپیپلزپارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس تصدق جیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button