تازہ ترین

چترال کے گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، جنجریت میں دو گھروں کو جذوی نقصان

 چترال (   آوازچترال رپورٹ ) چترا ل کے گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں دروش کے نواحی گاوں جنجریت نالہ میں سیلابی ریلہ آنے سے کئی گھرانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے کنٹرول روم سے موصول اطلاع کے مطابق سراج احمد ولد شیر حبیب ، رحمت سید شاہ ولد سید شاہ ساکنان جنجریت کے گھروں کو جذوی نقصان پہنچا ہے ۔ اسی طرح شریف خان ولد خوش والی خان اور میر دولہ خان ولد محمد خان کے فصولوں کوبھی نقصان پہنچنے کے اطلاعات ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ اور ساتھ ریونیو آفیسرز کو نقصانات کا جائزہ لینے اور مکمل تخمینہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق موسلادھار بارش صرف لوئیر چترال میں ہوئی ہے ۔ جہاں کسی اور مقامات سے نقصانات کی فلحال کوئی اطلاع نہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button