تازہ ترین

یوم پاکستان کے سلسلے میں چترال میں سب سے بڑی تقریب چترال سکاوٹس کے گراونڈ میں منعقد

چترال ( نمائندہ آوازچترال) یوم پاکستان کے سلسلے میں چترال میں سب سے بڑی تقریب چترال سکاوٹس کے گراونڈ میں منعقدہوئی جس کا انتظام چترال سکاوٹس اور سول انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کیا تھااور جس میں مقامی سکول اور کالجوں سے بچوں اور بچیوں نے تقاریر،خاکوں اور ملی نغموں کے ذریعے اس دن کی اہمیت اجاگر کی اور پیراگلائیڈنگ ، پولو اور جمناسٹک شو بھی پیش کئے گئے جبکہ تقریب میں سول سوسائٹی کے افراد اور معززیں شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ Image may contain: 7 people, people smiling, weddingکمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین، ضلع ناظم مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر، ڈی پی او چترال منصور امان اور ایم پی اے سلیم خان نے تقریب میں شرکت کی اور دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔ اس سے قبل گہتک سے چھاونی گراونڈ تک نوجوانوں کے د درمیاں میراتھن ریس ہوا اور اسامہ شہید پارک میں قومی پرچم لہرایا گیا اور مختلف سکولوں اور کالجوں سے بچے اور بچیاں قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے گراونڈ پہنچ گئے۔ Image may contain: 7 people, including Wazir Zada and Abdul Rehmat, people standing, crowd and outdoorاس دن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے قوموں کی زندگی میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اوربرصغیر پاک وہند میں مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی تاریخ بیان کی اور کہاکہ قرارداد پاکستان نے مسلمانوں کی منزل کو واضح اورمتعین کیا۔ انہوں نے چترال میں حال ہی میں میگاپراجیکٹوں کی تکمیل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ لواری ٹنل اور گولین گول بجلی گھر کی تکمیل سے چترال میں اس حوالے سے سیاست کرنے کا باب ختم ہوگیا۔ انہوں نے طلباوطالبات کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ ترقی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ ہم اپنے ملک پر نثار ہونے کے لئے ہمہ تن تیار ہیں کیونکہ ہماری بقا اور تحفظ ہی اس ملک کے ساتھ وابستہ ہے۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ 23مارچ ہرسال تجدید عہد کادن ہے اور ہمیں دعوت فکر دیتی ہے کہ 78سال پہلے ہمارے آباواجداد نے لاہور کے مقام پر مسلمانوں کے لئے ایک الگ مملکت کا باضابطہ مطالبہ کردیا تھا اور آج ہمیں چاہئے کہ ہم یہ جائزہ لیں جس تصویر کا خاکہ انہوں نے بنایا تھاہم اس میں کتنا بھر سکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریاست مدینہ کی طرح کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی مملکت ہے جہاں ہم اسلامی نظام کو اس کے اصل حالت میں نافذ کرکے دنیاکو سبق دے سکتے ہیں۔ Image may contain: 7 people, including Abdul Rehmat, people smiling, people standing and outdoorچترال ٹاسک فورس اور چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے کہاکہ 23مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے جو خواب دیکھا تھا، وہ 14اگست 1947ء کو شرمندہ تعبیر ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم یہ عہد کرلیں کہ آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کے لئے ہمیں جو بھی کردار اداکرنا پڑے ، اس کردار کو جذبے اور خوش اسلوبی سے نبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس چمن کی ابیاری میں چترال کا بھی بھر پور کردار رہا ہے جوکہ اپنی منفرد ثقافت ، جعرافیائی Image may contain: 3 people, people smiling, people standing and outdoorپوزیشن کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ اور دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر اس کی ترقی اور حفاظت میں مصروف عمل ہے۔ کرنل معین الدین نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے آج ہم وطن عزیز کو درپیش ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں جس کے لئے پوری قوم اپنے مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر، ایم این اے ، ڈی پی او اور سلیم خان نے تقریب میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب کے شرکاء نے جمناسٹک شو میں بہت ہی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا Image may contain: 7 people, including Abdul Rehmat, people smiling, people standingجس کی ٹیم کو مردان اور پشاور سے اس موقع کے لئے لایاگیا تھا۔ پولو میچ میں چترال سکاوٹس کی ٹیم نے چترال ٹیم کو ایک گول سے شکست دے دی۔ اس تقریب کے اہتمام میں سپورٹس اینڈ کلچر افسر عبدالرحمت نے بھی کردار ادا کیا جسے خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں کالاش بچوں اور بچیوں نے بھی ملی نغمے پیش کئے جوکہ توجہ کا مرکز رہے۔ Image may contain: 1 person, on stage, crowd, wedding and outdoorاسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے تقریب کے انتظامات میں پیش پیش رہے۔ اے وی ڈی پی کی طرف سے کمانڈنٹ ، ڈی سی، ڈی پی او اور اے سی چترال کو خصوصی شیلڈ بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر چھاونی گراونڈ میں مختلف اشیاء کی اسٹال بھی لگائے گئے تھے جن میں حاضریں نے خاص دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔Image may contain: one or more people, people sitting and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button