98

گوگل 75 ہزار اینڈرائڈ اسکالرشپ دے گا

 گوگل نے یو ڈیسٹی کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے کوڈنگ میں کیریئر بنانے کے خواہاں ڈولپرز کے لئے 75ہزار اینڈرائڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ گوگل نے اس سے پہلے بھی یو ڈیسٹی کے تعاون سے 2015 اور 2016 میں ایک ہزار اور 10 ہزار اینڈرائڈا سکالرشپ فراہم کی تھیں۔ گوگل کے صدر میٹ بریٹن کا کہنا تھا کہ ہم اس کورس میں ڈویلپرز کی بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھ کر بہت خوش ہیں، اس لئے اس سال ہم نے 75 ہزارا سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈویلپرز اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ابتدائی طور پر صرف یورپ، روس، مصر، اسرائیل اور ترکی سے ڈویلپرز اس کورس کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔اسکالر شپ کی مزید تفصیلات یو ڈیسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں