بچوں کی آوازتازہ ترین

شیشیکوف میں دو بہیں بھاءی سکول جاتے ہوءے پیدل پل سے گر کر جان بحق

چترال (نمائندہ آوازچترال ) لویر چترال کے وادی شیشی کوہ کے گاؤں ڑاؤ میں دو بہن بھائی جمعرات کے روز سکول جاتے ہوئے پیدل پل سے گرکر جان بحق ہوگئے جن کی لاشیں بعد میں دریا سے برامد کرلئے گئے۔ یونین کونسل شیشی کوہ کے سابق ناظم سہراب خان کے مطابق ڑاؤ گاؤں کی رہائشی شیر عالم کا آٹھ سالہ بیٹا سلمان اور بارہ سالہ بیٹی شازیہ بی بی سکول جاتے ہوئے پیدل پل عبور کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکنے کی وجہ سے دریا میں گرگئے۔موقع پر موجود افراد نے دریامیں طغیانی کی وجہ سے بہن بھائیوں کو نہ زندہ نہ بچاسکے۔ دونوں بچوں کی تدفین کے وقت رقت امیز مناظر دیکھنے میں آیا جہاں گاؤں کا ہر آنکھ اشکبار تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button