بچوں کی آواز

اعتزاز احسن کے پی ٹی آئی جوائن کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

اعتزاز احسن کے پی ٹی آئی جوائن کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی بڑی شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف کے ہاتھوں وکٹیں گرنے کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کا سامنا ہے۔ فردوس عاشق اعوان، امتیاز صفدر وڑائچ، ندیم افضل چن اور بابر اعوان پہلے میں تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔ تاہم اب جو انکشاف کیا جا رہا ہے اس کے بعد پیپلزپارٹی کا بنیادی ڈھانچہ ہی اپنی جگہ سے ہل جائے گا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی اور نظریاتی رہنما اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شمولیت کےلئے پر تول رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن ایک سے زائد مرتبہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان سے اپنی جذباتی وابستگی کا اعلان کر چکے ہیں۔ پانامہ لیکس کیس کے سپریم کورٹ میں جاتے ہی انھوں نے شیخ رشید کو فون کر کہ کہا تھا کہ میں اس کیس کو لڑنا چاہتا ہوں لیکن عمران خان آصف زرداری کو فون کریں۔ اس کے علاوہ بھی اعتزاز احنس کئی فورمز پر پاکستان تحریک انصاف کے لئے نرم گوشہ رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہاآنے والے دنوں میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button