تازہ ترین

التوا کے شکار پروجیکٹس کی فوری تعمیر , شندور چترال روڈ پہ کام کی رفتار تیز کرنے اور پلوں و رابطہ سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کا عمل ترجیحی بنیادوں پہ کرانے کے احکامات جاری

چترال( آوازچترال نیوز)این ایچ اے نارتھ زون کے ممبر مرشد امین خٹک صاحب کا دورہ چترال۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ضلع میں جاری این ایچ اے کے پراجیکٹس اور ان کی کارکردگی و مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر انتظامی افسران , لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران , نیس پاک کے ذمہ داران اور محکمہ این ایچ اے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں علاقے میں جاری سڑکوں کی تعمیر, درپیش مسائل , اور ناقص کام کو ہٹا کر معیار کے مطابق کام کے حوالے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ممبر نارتھ نے التوا کے شکار پروجیکٹس کی فوری تعمیر , شندور چترال روڈ پہ کام کی رفتار تیز کرنے اور پلوں و رابطہ سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کا عمل ترجیحی بنیادوں پہ کرانے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے کے ایمرجنسی حالات میں کارکردگی کو سراہا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ برفباری اور بارشوں کے دوران بہترین خدمات کے اعتراف میں انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے افسران میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ این ایچ اے کی ایمرجنسی حالات میں رابطہ سڑکوں کے بحالی کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button