تازہ ترین

ریسکیو کے جوانوں کی انتھک کوششوں سے بمبوریت ویلی روڈ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے کھول دیا

 چترال( آوازچترال) چترال کیلاش ویلی بمبوریت روڈ گاؤں وادُس کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند ہو چکی تھی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر کیلاش ویلی بمبوریت میں تعینات ریسکیو1122 کے جوانوں نے اوزاروں اور ٹریکٹر کے ذریعے متاثرہ روڈ سے ملبہ اور پتھر ہٹا کر روڈ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے کھول دیا، لینڈسلائڈنگ اور روڈ بند ہونے کے باعث زیادہ تر سیاح اور مقامی افراد دونوں اطراف میں پھنس چکے تھے، ریسکیو1122 کے جوانوں کی انتھک کوششوں سے بمبوریت ویلی روڈ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے،سیاحوں اور عوام کی خدمت میں گذارش ہے کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر "1122” پر رابطہ کریں، شکریہ

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button