تازہ ترین

چترال پولیس کیلاش ویلی روڈ پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو بھی بحفاظت نکال کر ایون پہنچایا ۔

چترال( آوازچترال)لوئر چترال پولیس کے جوان سڑکوں کی بحالی میں بھی پیش پیش
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کے جوانان مختلف مقامات پر سیلابی ریلے اور لینڈ سلائدنگ سے بند ہوئے سڑکوں کی بحالی میں متعلقہ اداروں کے شانہ بشانہ کام کررہے ۔گذشتہ شب سوران لشٹ ایون کے مقام پر کیلاش ویلی روڈ میں سیلابی ریلا آکر بند ہونے کی اطلاع ملتی ہی ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI منیرالملک اپنے جوانوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے روڈ کو مکمل صاف کرکے ٹریفک کے لئے بحال کیا۔اس کے علاوہ کیلاش ویلی روڈ پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو بھی بحفاظت نکال کر ایون پہنچایا ۔لوئر چترال پولیس کے جوان مختلف مقامات پر بند سڑکوں کی بحالی , متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ریلیف کے کاموں میں برھ چرھ کر حصہ لے رہے ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button