تازہ ترینکھیل

مداکلشٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ  گراس سکینگ کے کھلاڑی عزیزہ گُل کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر افس  میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔

چترال( آوازچترال رپورٹ)مداکلشٹ سے تعلق رکھنے والی گورنمنٹ ھائی سکول کی طالبہ اور گراس سکینگ کے کھلاڑی عزیزہ گُل کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر افس لوئر چترال میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔ اس موقع پر اے سی ہیڈکوارٹرز اور اکاونٹنٹ ڈی سی افس طارق بھی موجود تھے۔عزیزہ گل نے قومی لیول پہ 3 گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔عزیزہ گُل نے گزشتہ دنوں چین میں منعقدہ جونئیر ونٹر اولمپکس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ اور ٹاپ ٹین کوالیفائرز میں نام امر کر لیا۔ڈپٹی کمشنر نے طالبہ سے ملاقات کی۔ طالبہ کو شاباشی دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے طالبہ کو اچھا پرفارم کرنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہونہار طلباء کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بناۓ گی۔ڈپٹی کمشنر نے طالبہ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیش انعام اور شیلڈ سے بھی نوازا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button