تازہ ترینکاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز مسترد

اسلام آباد ( وازچترال )وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے  اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔  پیر کو وزیراعظم  آفس سے جاری اعلامئے کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔  اعلامیے کے مطابق اوگرا کی جانب سے  پٹرول کی قیمت میں 14.07روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، کیروسین مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔  عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔  وزیرِ اعظم نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button