تازہ ترینصحت

اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ رواں دواں

اپرچترال( ذاکر محمد زخمی) اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعودنے منگل 11جنوری کو کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ کرکے ہسپتال کے اندر تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحمت امان ڈی،ایچ،او اپر چترال،ڈاکٹر فرمان ولی ایم ایس اپر چترال اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کیڈ سنٹر، مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس اور متعدد پولیو ٹیموں کا بھی دورہ کیا اور جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ دوران معائنہ انہوں نے پولیو ٹیموں کے کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ان کے کام کو سراہا۔ انہوں نے پولیو ورکرز سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button