تازہ ترین

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

لاہور(  آوازچترال ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس لے لیا گیا، اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے وزیر ہوں گے فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنادیا گیا. نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگاپنجاب کے دو وزراءمہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو بھی عہدے سے ہٹا دیاگیا مہر محمد اسلم کوآپریٹیو اور زوار حسین وڑائچ جیل خانہ جات کے وزیر تھے.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button