تازہ ترین

حکومت نے سعودی عرب جانے والے پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کر کے مزدوری کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔۔عنایت اللہ

پشاور ( آوازچترال نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی وممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرائی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے پروازوں کے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کر کے مزدوری کے لیے جانے والے افراد کے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ایک طرف کورونا وباء کی وجہ سے پہلے ہی وہ بے روزگار ہوچکے ہیں اور ان کے ویزے ختم ہورہے ہیں جب کہ دوسری طرف پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر کے ان کے لیے واپسی مشکل بنادی ہے۔ اس وقت سعودی عرب کے یکطرفہ کرایہ پونے دو لاکھ تک پہنچ چکا ہے اور وہ بھی طویل انتظار کے بعد ملتا ہے۔ ایسے حالات میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کریں اور پی آئی اے کے فلائٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ مزدوری کے لیے جانے والے افراد کے ویزے ختم ہونے سے پہلے وہ اپنے کام پر پہنچ سکے۔ اس موقع پر عنایت اللہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کا ساتھ دیا ہے اور قیمتی زرمبادلہ ملک بھیج کر ملک کے تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار اد ا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک اور خصوصاً سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت پاکستان نے مایوس کن کردار ادا کیا ہے۔ ایئر لائن تین گنا زائد قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں۔ اس کی روک تھام کے حوالے سے کوئی میکنزم نہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر سعودی عرب جانے والے فلائٹس میں اضافہ اور کرایوں میں کمی کا اعلان کریں تاکہ یہ مزدور مسافر بروقت اپنے کام پر پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کے ویزوں کا معیاد ختم ہورہا ہے اور ٹیکٹس نہ ملنے کے وجہ سے و ہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button