تازہ ترین

محکمہ تعلیم میں اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے جنوری 2019ء کے لئے ڈسٹرکٹ پرفارمنس ایویلیویشن سسٹم کے نتائج جاری کر دیئے ہیں ٗ محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع میں پرفارمنس سکور مرتب کرنے کے لئے 16 اشاریوں پر مشتمل ایک انڈیکس جاری کیا ہے

جس میں 5ویں اور8ویں جماعت کے نتائج، حاضری کی شرح، سکولز میں ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر پیش رفت، داخلہ، طلباء کو نصابی کتب کی فراہمی، وظائف کی فراہمی، آن لائن ایکشن مینجمنٹ سسٹم پر عمل بحساب فیصد، فنکشنل پی ٹی سیز کی شرح، فرنیچر کی فراہمی، طلباء اور اساتذہ کا فیصد اور اساتذہ کی حاضری کی شرح شامل ہیں

نتائج کے مطابق جنوری 2019ء میں ضلع تورغر نے 60.2فیصد سکور حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی بونیر 58.3فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پررہا اس کے بعد ہری پور نے 57.6 سکور حاصل کیاہے ٹانک نے 53.7اور صوابی 53.3فیصد سکور کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button