تازہ ترین
قصاب اپنی دکانوں پر شیشے یا پردے لگانے کے پابند
پشاور۔( آوازچترال رپورٹ)صوبائی دارالحکومت میں قصابوں کو اپنی دکانوں پر شیشے یا پردے لگانے کے لئے ڈیڈلائن جاری کر دی گئی ہے ٗ خلاف ورزی کے مرتکب قصابوں کو گرفتار کیا جائیگا ۔
اس ضمن میں گزشتہ روز سیکرٹری اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری خوراک سردار اسد اللہ ہارون ٗ ڈائریکٹر سعاد ت حسن اور راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے شرکت کی اجلا س میں ضلع بھر کے قصابوں کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
Facebook Comments