تازہ ترین

للسائل و المحروم فاونڈیشن کی طرف سے گورنمنٹ سینٹتئل ماڈل ہائی سکول چترال میں یتیم و نادار طلبا اور طالبات میں بارہ بارہ ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے

چترال (ایس۔بیگ سے ) للسائل و المحروم فاونڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ سینٹتئل ماڈل ہائی سکول چترال میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی فاؤنڈیشن کے چئیرمین حاجی محمد جاوید تھے۔اس موقع پر یتیم و نادار طلبا اور طالبات میں بارہ بارہ ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔للسائل و المحروم کے چئیرمین حاجی محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سال 2017,2018میں دو سالوں کے دوران پرائمیری لیول کے 2486اور پوسٹ میٹرک لیول کے 251یتیم ،نادار طلباء کو فاؤنڈیشن کی طرف سے 35لاکھ روپے کے وظائف دئیے گئے۔جبکہ صحت کے سیکٹرمیں 2318 نادار افراد کی سرجری،295مریضوں کا علاج اور 96 معذورمستحق افراد کو سپورٹیو آلات فراہم کئے گئے ہیں۔سوشل سیکٹر میں فاؤنڈیشن نے 405نادار بچوں اور بچیوں کو مختلف نوعیت کے فنی تربیت کے بعد اُنہیں ضروری سامان مثلاً سلائی کڑھائی مشین وغیرہ فراہم کی تاکہ وہ تربیت کے بعد عملی طور پر کام کرکے اپنے خاندان کے با عزت طور پر کفالت کر سکیں۔اُنہوں نے مخیر لوگوں سے اپیل کی کہ اپنی آخرت سنوارنے کے لئے کم از کم دو یتیم بچوں یا بچیوں کو تعلیم دینے میں فاؤنڈیشن کی مدد کریں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button