تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
مارچ17  ہفتہ۔ ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہینگے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔

برج ثور
مارچ17   ہفتہ۔ شخصیت میں ایک نیا نکھار آئے گا۔ دوسرے آپ کی اہمیت کو محسوس کریں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

برج جوزا
مارچ17 ہفتہ۔ تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں کے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ اپنے طرز عمل کو بھی سنجیدہ بنائیں۔

برج سرطان
مارچ17 ہفتہ۔ اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت میں اضافہ ہوگا۔

برج اسد
مارچ17 ہفتہ۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔مہمانوں کی اچانک آمد ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ
مارچ17 ہفتہ۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میںبگاڑ آنے کا خدشہ ہے ۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

برج میزان
مارچ17 ہفتہ۔ نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ کاروبارسے متعلقہ اشخاص کے ساتھ اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔

برج عقرب
مارچ17 ہفتہ۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگو سے کاروباری نوعیت کا رابطہ ہو سکے گا۔

برج قوس
مارچ17 ہفتہ۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت کی وجہ سے ذہن بوجھل بوجھل محسوس ہوگا۔

برج جدی
مارچ17 ہفتہ۔ کاروباری معاہدے طے پانے کا امکان ہے اس دوران ہوش مندی اور دانشمندی سے کام لیں اور دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں عدم توجہی نہ برتیں۔

برج دلو
مارچ17 ہفتہ۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ جذبات امور توجہ طلب ہونگے۔ ساتھ کام کرنے والے ساتھی یا اہل خانہ کے ساتھ اُلجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔والدین کی حکم عدولی سے بچیں۔

برج حوت
مارچ17  ہفتہ۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں بلکہ اہم معاملات ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button