تازہ ترین
ایس ار ایس پی کے زیر انتظام آرندو میں ساڑھے 38کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح، جی او سی مہمان خصوصی

چترال ( آوازچترال رپورٹ )سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس ار ایس پی) کے زیر انتظام آرندو میں ساڑھے 38کروڑ روپے لاگت کے مختلف منصوبوں کا افتتاحکیا گیا. اس سلسلے میںارندو میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کےمہمان خصوصی جی او سی ملاکنڈ میجر جنرل علی عامر اعوان تھے. جبکہ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین، سی ای او ایس ار ایس پی شہزادہ مسعود الملک، اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز,ایڈیشنل ایس پی جمال کے علاوہ مختلف مکاتب فکراور علاقے کے عوام کثیر تعداد میںشرکت کی. ان منصوبوںمیں سولہ سکولوں کی رینویشن، ساڑھے سات کلومیٹر روڈ اور بزنس سنٹر کا قیام شامل تھے.مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر ان منصوبوںکا باقاعدہ افتتاح کیا. اپنے خطاب میںانھوں نے پاک ارمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی.جی او سی نے صوبے خصوصا ملاکنڈ ڈویژن میں ایس ار ایس پی کی طرف کئے گئے منصوبوں اور کاوشوںکا سراہا.
علاقے کے عوام نے پسماندہ علاقے کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر پاک ارمی اور ایس ار ایس پی کا شکریہ ادا کیا.
علاقے کے عوام نے پسماندہ علاقے کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر پاک ارمی اور ایس ار ایس پی کا شکریہ ادا کیا.
Facebook Comments