تازہ ترین

کیا آپ صبح کی چائے پینے کے عادی ہیں؟ اگر ہاں تو اس کے صحت پر اثرات پڑھ لیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صبح کی چائے پینا تقریباً ہر شخص کے معمولات زندگی میں شامل ہے البتہ وہ افراد جو چائے کے بالکل شوقین نہیں ہوتے وہ صبح کی چائے بھی نہیں پیتے، تاہم ماہرین نے اب اس کا ایک حیرت انگیز فائدہ بتا دیا ہے۔حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روز صبح کی چائے پینا بھولنےکے مرض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔سنگا پور کی یونگ لو لین اسکول آف میڈیسن میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے صبح کی چائے بڑھاپے میں مختلف دماغی امراض (عموماً یادداشت کے مسائل) جیسے ڈیمینشیا یا الزائمر کے خطرے میں 50 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے پتوں میں شامل مختلف حیاتیاتی کیمائی اجزا طویل المدتی فوائد دے سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے فائدہ مند اثرات بڑھاپے میں ظاہر ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ اجزا دماغ کی رگوں کو خرابی اور دماغی خلیات کو تنزلی کے عمل سے محفوظ رکھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے ان نتائج کو مزید پرکھنے کے لیے مزید وسیع پیمانے پر تحقیق اور معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button