تازہ ترین

نا اہلی، تحریک انصاف کا آئندہ سربراہ کون ہوگا؟ عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ میں اگر نااہل بھی ہو گیا تو بھی ملک کے عوام کی بہتری کے لیے اپنی کوشش جاری رکھوں گا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل ہونے کی صورت میں پارٹی میں الیکشن کروا کر نیا چیئرمین لے آؤں گا،پروگرام کے میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نا اہل ہو گئے تو آپ کا جانشین کون ہوگا مسلم لیگ (ن) میں شہباز شریف آ جائیں گے، جس کے جواب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہاں تو فیملی ہے، ہماری ایک جمہوری پارٹی ہے، میں خود پارٹی میں الیکشن کراؤں گا، ہماری پارٹی کے ممبران نے جس شخص کو قابل سمجھا اسے ہی پارٹی چیئرمین بنایا جائے گا اور میں پیچھے بیٹھ کر پارٹی کو سپورٹ کروں گا اور اس کے علاوہ میں نمل یونیورسٹی چلاؤں گا، میرا خواب ہے کہ نمل یونیورسٹی کو پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بناؤں، پروگرام کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے اتنی کوشش کی ہے سیاسی قوت بننے کے لیے آپ کے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے کہ آپ نا اہل ہو جائیں، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو اپنی زندگی کا فلسفہ بتا دیتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق اپنے معاشرے کے لیے، کمزوروں کے لیے جتنی کوشش کرے، انسان تو بس کوشش کر سکتا ہے، کامیابی تو اللہ دیتا ہے، میں ملک کے لیے اپنی کوشش کر رہا ہوں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے بھی میری نااہلی کا فیصلہ ہوتا ہے، تو میں پھر بھی اپنی کوشش جاری رکھوں گا، میں ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button