تازہ ترین

پیپلزپارٹی اپنے منشور سے مخالفوں کو شکست دے گی کیونکہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا کوئی نظریہ ہے نہ منشور۔ آصف علی زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے منشور سے مخالفوں کو شکست دے گی کیونکہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا کوئی نظریہ ہے نہ منشور۔لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور گزشتہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس موقع پر پنجاب کی روایتی سیاست اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات لڑنے کے خواہشمند امیدوار عام انتخابات کی تیاری کریں، 2013 کے حالات مختلف تھے اب پنجاب میں بھرپور انتخاب لڑیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button