تازہ ترین
ناب ایڈیٹر صاحب چترال .. میں آپ کے موقرآن لائن اخبار کے ذریعے ،ایم این ایم اے،ایم پی ایز،ضلعی ناظم اورحکام بالاسی اینڈ ڈبلیو کی توجہ دوباژ پل بمبورت کی طرف مبذول کرانا چاہونگا،عرض ہے کہ دوباژ بمبوریت کا پل جس کا سنگِ بنیاد ضلعی ناظم نے گذشتہ سالِ رکھا تھا اور جس کا تخمینہ ڈیڑھ کروڑ روپے ہے , اس پر عرصے سے کام بند چلا آرہاہے….اس سلسلے میں، میں نے کئی بار اس کی طرف توجہ دلائی لیکن کوئی شنوایء نہیں ہو رہی ….یہ ایک کھلا کرپشن ہے اور ہمارا ملک اب کسی بھی صورت میں کرپشن کا متحمل نہیں ہو سکتا..مذکورہ بالا حضرات اور بالائی حکام سے اس سلسلے میں ایکشن لیں اور پل پر کام بند ہونے کا نوٹس لے۔……