تازہ ترین

محض چہروں کی تبدیلی کے بجائے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔ دیانتدار قیادت ہی ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز )سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ محض چہروں کی تبدیلی کے بجائے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔ دیانتدار قیادت ہی ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جب تک اختیار واقتدار دیانتدار قیادت کو نہیں ملتا ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی، عوام کو ملک اور اپنی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔جمہوریت ،سیاست اور معیشت کرپشن کی دلدل میں دھنس چکی ہے ،ملک میں مالی کرپشن کے ساتھ ساتھ انتخابی اور اخلاقی کرپشن کا دور دورہ ہے اسی لئے کروڑوں عوام تعلیم ،صحت ،روز گار اور چھت سے محروم ہیں۔ ملک سے کرپشن ختم ہوگی تو ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا ۔موجودہ حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کو بااختیار بنا دیا ہے۔بلدیاتی نظام کے قیام کے نتیجے میں صحت ، تعلیم ، پانی اور سینی ٹیشن کے حوالے سے خدمات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ بلدیاتی اداروں کے بحالی کے نتیجے میں صوبہ خیبرپختونخوا میں بڑی معاشرتی اور سیاسی تبدیلی نظر آرہی ہے ۔ وہ پشاور میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کسی کی جاگیر نہیں بلکہ یہ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں جمہوریت ہے۔ جماعت اسلامی کے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ حقیقی معنوں میں ان مسائل سے نکلنا چاہتی ہے جماعت اسلامی ان کو بحرانوں سے نکلنے کا راستہ دکھائے گی۔ اب تقریروں اور نعروں سے نہیں کچھ کرکے دکھانے سے ہی کام چلے گا۔ الیکشن میں قوم کو ایسا قابل عمل منشور دیں گے کہ ان کی زندگیاں بدل جائیں گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button