تازہ ترین

غازی بھروتھاسے گولین گول بجلی گھرکے تین ٹرانسفارمرزچترال پہنچادئیے گئے۔

چترال( اچ  )گولین گول106میگاواٹ بجلی گھرسے چترال کو تیس میگاواٹ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے واپڈانے غازی بھروتھاسے تین بڑے بڑے ٹرانسفارمرزچترال بھیج دیاہے جو بائیس وہیلرزٹرک براستہ لواری ٹنل شیدی کے مقام تک پہنچادیے ہیں ،جنہیں بروزگول کے مقام پرپُل کی کمزوری اور راستے کی تنگی کے سبب بروزگول میں مٹی ڈال کر کھائی پُرکرکے گاڑیان گزاردی جائینگی۔یاد رہے 2015ء کے تباہ کن سیلاب کے بعدسے یہ عارضی ایمرجنسی پُل بدستورلگے ہوئے ہیں اور این ایچ اے والے مستقل پُل تعمیرکرنے میں ناکام اورغفلت کاشکارہورہے ہیں ۔ یادرہے گزشتہ دنوں واپڈاکے سپرٹنڈنٹ انجنئیرنے بھی چترال کا دورہ کیاتھااور گولین گول بجلی گھرکے اسٹاف کے ساتھ جوٹی لشٹ گریڈاسٹیشن میں میٹنگ بھی کیاتھا ۔جس میں شہزادہ خالدپرویزنے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کی نمائندگی کی ۔اورعوامی خدشات سے واپڈاحکام کو باخبرکیا۔

Image may contain: sky and outdoor
Image may contain: sky and outdoor
Image may contain: sky and outdoor
Image may contain: 2 people, outdoor
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button