تازہ ترین

لون ایریگیشن چینل اور پائپ لائن کی وجہ سے اُن کی زندگی کو شدید خطرہ درپیش ہے ۔ اور خدا نخواستہ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔حاجی میر

چترال ( آوازنیوز ) بروم اویر کے رہائشی حاجی میر نے محکمہ پبلک ہیلتھ چترال سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ لون ایریگیشن چینل میں سے گزاری گئی چار انچ پائپ لائن کو فوری طور پر ہٹا کر اُن کے خاندان کے افراد کی جانوں اور اُن کے املاک کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔ چترال پریس کلب میں اپنی آہ زاری بیان کرتے ہوئے کہا ۔ کہ گاؤں لون کیلئے اُن کے گھر کے اوپر سے نہر گزاری گئی ہے ۔ جس سے اُن کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ اب محکمہ پبلک ہیلتھ اسی نہر کے اندر سے چار انچ پائپ گزار کر میرے پورے خاندان کے افراد کی جانوں اور املاک کو مزید تباہی سے دوچار کرنے کا سامان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نہر اور پائپ لائن کی وجہ سے اُن کی زندگی کو شدید خطرہ درپیش ہے ۔ اور خدا نخواستہ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس نہر کی تعمیر کے خلاف انہوں نے حکومت کے ہر دروازے پر دستک دی ۔ لیکن اُن کی کوئی شینوائی نہیں ہوئی ۔ اب پائپ لائن گزار مجھے مزید خطرات سے دوچار کر دیا گیا ہے ۔ حاجی میر نے خبردار کیا ۔ کہ مذکورہ نہر پانی اور پائپ کا وزن برداشت نہ کرتے ہوئے اگر ٹوٹ گیا ۔ تو اُس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ پر عائد ہوگی ۔ اور اُن کی جان و مال کا ذمہ دار مذکورہ ادارہ ہو گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button