تازہ ترین

نوازشریف کے بیٹوں اور داماد کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) نیب نے مطلوب ملزمان حسن،حسین اور کیپٹن(ر) صفدرکو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ عدالت میں سماعت سے اگر ملزمان غیر حاضر رہے توان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے،جو کہ انٹرپول کو بھجوائے جائیں گے، گرفتاری کیلئے دیگر سرکاری ایجنسیوں سے بھی مدد لینے کا امکان ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف ،انکے بچوں اور داماد کے خلاف نیب ریفرنسز پر نیب نے مطلوب تینوں ملزمان حسن،حسین اورکیپٹن (ر)صفدر کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ناقابل ضمانت کے بعد اگر ملزم عدالت کے سامنےپیش نہ ہوئے تودائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے،جو کہ انٹرپول کو بعدازاں بھیجے جائیں گے،احتساب عدالت نے ملزموں کو ہر صورت گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے،گرفتاری کیلئے دیگر سرکاری ایجنسیوں سے بھی مدد لینے کا امکان ہے،وطن واپسی میں تینوں ملزمان کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button