تازہ ترین

ریشن بجلی گھر کی بحالی اور جنریٹروں کوچلانے کے سلسلے میں بجلی کمیٹی اور سب ڈویثرن مستوج کے عوام کا احتجاجی جلسہ9 اکتوبر کی ڈیڈ لائین

بونی ( جمشید احمد)ریشن بجلی گھر کی بحالی اور پاؤر ہاوس میں موجود جنریٹروں کو چلانے کے سلسلے میں بجلی بحالی کمیٹی اور سب ڈویژن مستوج کے عوام کا ایک احتجاجی جلسہ مین چوک بونی میں منعقد ہو ا جس کی صدارت معروف سماجی کارکن نادر جنگ نے کی جلسے میں پاور کمیٹی کے ممبران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شر کت کی مقرریننے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 2015 کے تباہ کن سیلاب سے ریشن پاور ہاوس مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا ڈھائی سال کا طویل عر صہ گزرنے کے باوجود تا حال بحال نہ ہو سکا جس سے پچیس ہزار سے زائد صارفین بجلی جیسے نعمت سے محروم ہیں انہوں نے محکمہ پیڈو اور صوبائی حکومت کو حدف تنقید بناتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا کہ9اکتوبر تک بجلی گھر میں کام کا آغاز ، لائنوں کی مر مت اور جنریٹروں کو چالو نہ کیا گیا تو یہ عوام کفن پوش ہوکر سڑکوں پرنکل آئینگے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اورمحکمہ پیڈو پر عائد ہوگی مقررین میں رحمت سلام، وو محمد، (ر)صوبیدار میجر عبدالعفار، سلطان نگاہ، سردارحسین، دوردانہ شاہ، مختار احمد،خواجہ نطام الدین ایڈوکیٹ، نادر جنگ ،ظہیر الدین بابر، ابولیس، عارف اللہ ،طاہرودیگر نے خطاب کیا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button