تازہ ترین

معروف مذہبی شخصیت قاری جمال عبدالناصر کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

روش(نامہ نگار) ضلع چترال کے معروف مذہبی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ دروش ریسٹ ہاؤس میں ہونے والے اس ملاقات میں قاری جمال عبدالناصر نے سنیٹر سراج الحق اور دیگر مہمانوں کے دروش آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنی طرف سے قاری جمال عبدالناصر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر قاری جمال عبدالناصر کے ہمراہ قاری مبارک خان بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button