تازہ ترین

حکومت کے خاتمے کے دن آگئے،اگلی باری کس کی؟سہیل وڑائچ نے ایسی پارٹی کا نام لے لیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ 2018 بھی میرا ہے اور یہ انتخابات بھی میری جماعت نے جیتنا ہیں اور پیپلز پارٹی کے کچھ لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ مجھے کہہ رہے تھے کہ ہمیں پتہ ہے کہ جیتنا نواز شریف نے ہی ہے، اس کے جواب میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ ابھی کوئی بھی تجزیہ کرنابڑا مشکل ہے اس کی بڑی وجہ تلخ حقائق ہیں کہ نواز شریف الیکشن لڑ سکیں گے بھی یا نہیں،انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے عدالتوں کا فیصلہ آ چکا ہے وہ کیسے تبدیل ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی جماعت اسی طرح مقبول رہے اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت چل سکے کیونکہ یہ بہت کمزور ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اس کمزور حکومت سے اتنے بڑے بڑے فیصلے کیسے ہوں گے، ایک نگران حکومت کا فیصلہ دوسرا شفاف انتخابات کا فیصلہ۔ سینئر صحافی نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑے اچنبھے کی بات ہو گی کہ یہ حکومت اگلے سال تک چلی جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button