تازہ ترین

نیااپوزیشن لیڈر،شاہ محمودقریشی کاقصہ ختم،آصف علی زرداری کے متحرک ہونے کے بعد تحریک انصاف نے بھی جوابی داؤ کھیل ڈالا

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یوم عاشور کے بعد رابطوں میں تیزی لائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں تاہم یوم عاشور کے بعد باضابطہ ملاقاتیں بھی شروع کی جائیں گی ۔پیپلز پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کی کوششوں کوناکام بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جنہیں آنے والے دنوں میں ملاقاتوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی بطور قائد حزب اختلاف نامزدگی کے معاملے پر ان کی اپنی جماعت کے اندر اختلاف پایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے پریشانی کی صورتحال ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا بطور جماعت موقف ہے کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں آنے کے بعد ناکامی کا کوئی آپشن نہیں اس لئے اتفاق رائے ناگزیر ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان ذاتی طورپر شاہ محمود قریشی کی بطور قائد حزب اختلاف نامزدگی کی حمایت کرچکے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی کس اور نام پر اتفاق کرے تو مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا، ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے متحر ک ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے اپنی کاوشیں تیز کر دی ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button