تازہ ترین

نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی تحریک ناکام بنانے کی ہدایت کر دی،سردار ایازصادق کو کیا ٹاسک سونپ دیا گیا

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید کو تبدیل کرنے کی تحریک ناکام بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نے یہ ہدایات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق سے ایک ملاقات میں جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی تحریک کو ناکام بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے بتایاگیا ہے کہ نواز شریفسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ اس سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی ،جے یو آئی (ف)،جماعت اسلامی ،ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ قائم کر کے حکمت عملی طے کریں نواز شریف اور سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیاگیا نواز شریف اور سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button