تازہ ترین

نیلامی کے نظام کو شفاف اور فعال بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھاکر نہ صرف حکومت کے آمدن میں اضافہ کریں گے بلکہ کرپشن کے تمام دروازے بند کریں گے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات میں آمدن بڑھانے کے بہت سے مواقعے موجود ہوتے ہیں اور حکومت کو منافع حاصل ہوسکتا ہے بشرطیکہ نیلامی میں سنجید ہ لوگ شرکت کریں اور متعلقہ حکام مثبت اقدامات اٹھائیں۔ آن لائن نیلامی کے نئے نظام سے نہ صرف محکمہ بلدیات کے آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ شفافیت کے جانب ایک اور قدم سے محکمہ بلدیات کے عزت و وقار میں بھی اضافہ ہوگا ۔ تمام ٹی ایم ایز اس کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں کریں۔ صوبے میں جنرل بس اسٹینڈز کے شیڈول پر خصوصی نظرثانی کرکے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا خصوصی انتظاما ت کریں۔ وہ لوکل گورننس سکول حیات آباد میں ای اکشن (آن لائن نیلامی )کے حوالے سے بریفینگ کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضر حیات ، ڈپٹی سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ میاں شفیق الرحمان ، چیف انجینئر اصغر خان ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضرحیات نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن نیلامی کے نئے نظام میں ٹھیکیداروں کے نام پوشیدہ ہوں گے اور کوئی بھی کسی بھی بیڈ میں نہ تبدیلی کر سکیں گے نہ اس کو ڈیلیٹ کر سکیں گے ۔ ہرٹھیکیدار کو کوڈ نام دیا جائے گا اور پراسس مکمل ہونے کے بعد ٹھیکیدار کا نام ظاہر ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم جنور ی سے شروع ہوگا ۔
سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ بلدیات میں نیلامی کے نظام کو شفاف اور فعال بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ متعلقہ حکام اس کو کامیاب بنانے کے لیے اس میں خصوصی دلچسپی لیں اور ای اکشن نظام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام موجودوسائل بروئے کار لائیں تاکہ نہ صرف حکومت کے منافع میں اضافہ ہو بلکہ کرپشن کے راستے بھی بند ہو اور ٹھیکہ جات میں شفافیت ہو۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button