تازہ ترین

اسحاق ڈار پر فردجرم عائد کر دی گئی۔۔جج نے فیصلہ سنایا تو اسحاق ڈار نے انہیں کیا جواب دیدیا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارپرآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی، وزیر حزانہ نے الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد اب ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔نجی ٹی وی چینل ’’سما‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےجج کے فرد جرم عائد کرنے کے جواب میں کہاکہ میں نے آپ سے پہلے بھی استدعا کی تھی اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہکہ مجھ پر الزامات غلط ہیں۔اسحاق ڈار نےالزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ثابت کریں گے کہ ان کے اثاثے جائزطریقے سے بنائے گئے اور آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، احتساب عدالت میں الزامات کا دفاع کروں گا۔ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کے دوران قومی احستاب بیورو (نیب) کی جانب سے 16گواہان کی فہرست جمع کرائی گئی جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حاضری سے استسنیٰ کی درخواست دی، جس کی نیب نے مخالفت کی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت پہنچے تو رش کی وجہ سے عدالت کے احاطے کا گیٹ بند تھا ، جس کے باعث وہ عدالت میں داخل نہیں ہوسکے اور انہیں واپس اپنی گاڑی میں بیٹھ کر انتظار کرنا پڑا تاہم کچھ دیر بعد وہ عقبی دروازے سے عدالت پہنچے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، میڈیا کے نمائندوں اور سائلین کو بھی عدالت کے باہر ہی روک دیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی آج چوتھی سماعت ہے،عدالت نے 25 ستمبر کی گزشتہ سماعت پر ملزم کو 23 جلدوں پر مشتمل ریفرنس کی نقول فراہم کر کے وصولی کی رسید پر دستخط کرائے تھے۔اس کے بعد عدالت نے ملزم کے وکیل کی جانب سے ریفرنس کے جائزے کے لیے کم از کم 7 دن دینے کی استدعا مسترد کردی تھی اور فرد جرم عائد کرنے کے لیےآج کیتاریخ مقرر کی تھی۔وزیرخزانہ کے خلاف نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جو مختصر مدت میں 91 گنا بڑھےاور ان سب کا ٹرائل کرپشن الزامات کے تحت کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button