63

عائشہ گلالئی کا اگلا الیکشن بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممبر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑوں گی‘نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔دریں اثنا اس سے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کیلئے رابطے ہیں، عائشہ گلالئی کوسابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں بیانات دینے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا،عائشہ گلالئی عنقریب مشرف کی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کھل کرسابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں۔ عائشہ گلالئی کے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے حوالے سے رابطے بھی ہو رہے ہیں،گزشتہ روز ان کی جانب سے اس ضمن میں پرویز مشرف کی حمایت میں بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے اس وقت بیانات کے حوالے سے سرد جنگ چل رہی ہے اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، اگر ایک ایسے موقع پر عائشہ گلالئی کا پرویز مشرف کی حمایت میں بیان دینااس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ جلد آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلیں گی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں