تازہ ترین

یر بالا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے کچھ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ پر کام عنقریب مکمل ہو گا۔شفافیت اور میریٹ موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ عنایت اللہ خا ن ن

پشاو ر ( آوازنیوز ) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خا ن نے کہا ہے کہ دیر بالا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے کچھ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ پر کام عنقریب مکمل ہو گا۔شفافیت اور میریٹ موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور دیر بالا کے منصوبوں کی تعریف سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں۔ اگلا قومی الیکشن ہم کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے اور بہت بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔ الزامات اور جوابی الزامات کے بجائے کام پر یقین رکھتے ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر سب کچھ ہوتا ہے۔ ہم سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرتے ہیں اور عوام سے میرٹ ہی کی بنیاد پر دوبارہ ووٹ حاصل کریں گے۔ جماعت کے ارکان نے کرپشن سے پاک نظام کے قیام میں مثالی کارکردگی دکھائی ہے اور اپنے ارکان اور کارکنان کا سر اونچا رکھا ہے اسی کارکرکردگی کی بنیاد پر انشاء للہ جماعت اسلامی پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔وہ براؤل دیر بالا میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجتماع سے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، مقامی امیر باچا محمد ، زونل امیر عزیز الحق نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد نے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں خائستہ روف ، خان روف ، عبدالرؤف ، خالد رؤف ، غلام رؤف ، نوید رؤف ، باچا حضرت ، عبدالمجید ، شاہ نسیم ، فیاض خان ، مولانا اسماعیل ،شعیب ، مجاہد شاہ ، سردارز خان اور دیگر شامل تھے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بحران سے نکا لنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکا ل سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس دیا نت دار قیادت ہے ۔اس کے دامن پہ کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔اگر عوام انصاف ،تعلیم اور صحت چاہتے ہیں تو وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button