تازہ ترین

حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے دیے جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 120 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ایک سنگین غلطی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 120 ضمنی انتخاب کے لیے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر چھاپناہی بھول گیا تھا۔ قانونی ماہرہن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے یہ ایک سنگین غلطی ہے اور اس غلطی کی وجہ سے پورے

ضمنی انتخاب کو ہی کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 17 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کامیاب قرار پائی تھیں اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button