تازہ ترین

لون ایریگیشن چینل کی تباہ کاریوں سے بچایا جائے جوکہ ناقص تعمیر کے باعث کسی بھی وقت ٹوٹ کر تباہی مچاسکتی ہے؍حاجی میرخان

چترال (آواز نیوز) بروم اویر کی رہائشی حاجی میر خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، وزیر اور سیکرٹری ابپاشی سے اپیل کی ہے کہ ان کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے ان کی گھر، باغات اور زمینات کو لون ایریگیشن چینل کی تباہ کاریوں سے بچایا جائے جوکہ ناقص تعمیر کے باعث کسی بھی وقت ٹوٹ کر تباہی مچاسکتی ہے اور ان کے سر پر لٹکتی تلوار کے مانند ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 1999ء میں محکمہ ایریگیشن کی اس تعمیر کردہ ایریگیشن چینل نے چار مرتبہ ان کے گھر اور زمینات کو نقصان پہنچا جوکہ ان کی جائیداد کے 1750فٹ کی لمبائی سے گزرتی ہے لیکن انتہائی ناقص تعمیر کی وجہ سے یہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بار بار درخواست کرنے کے باوجود نہر کے اس حصے کو پکا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ یا تو نہر کے اس حصے کو 1750فٹ تک پکا کیا جائے یا توان کو بیلدار کی ملازمت دی جائے جوکہ اس علاقے میں خالی ہے اور یا ان کو مجاز عدالت کے سامنے اس بات کی ضمانت دی جائے کہ اگر دوبارہ اس کچا نہر سے ان کو نقصان پہنچا تو اس کا فوری اور مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ان کی داد رسی ہونے تک اس نہر کی دیکھ بال کے لئے بیلدار کی دو اسامیوں پر تعیناتی نہ کیا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button