تازہ ترین

ایجوکشن سروسز ایکٹ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے ۔ موجودہ حکومت ہر ملازم کے بنیادی حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گی ۔عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اساتذہ برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور کوششیں کریگی ۔ایسا کوئی قانون نہیں بنائیں گے جس سے اساتذہ کے بنیادی حقوق سلب ہورہا ہے ۔ایجوکشن سروسز ایکٹ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے ۔ موجودہ حکومت ہر ملازم کے بنیادی حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گی ۔ اساتذہ اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ بچوں کے مستقبل اور معیار ی تعلیم کی فراہمی کے لیے بھی کوششیں تیز کریں ۔ وہ اپنے دفتر میں ٹیچرزگرینڈ الائنس کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ وفد کی قیادت ٹیچر ز گرینڈ الائنس کے صدر سمیع اللہ خلیل کر رہے تھے ۔وفد نے سینئر وزیر عنایت اللہ خان کو ایجوکیشن سروسز ایکٹ کے بار ے میں اساتذہ برادری کے تحفظات سے آگاہ کیا اور اساتذہ کو درپیش مسائل بیان کیے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ایکٹ میں اساتذہ کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے گااور کوئی ایسی قانون سازی نہیں کی جائے گی جس سے اساتذہ کے حقوق سلب ہو ۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی قدم کی مخالفت کریں گے اور اساتذہ کے حقوق کا دفاع کریں گے ۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت سب سے زیادہ فنڈز تعلیم پر خرچ کر رہی ہے اس لیے اساتذہ سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کریں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button