تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری، پولیس کا چھاپہ، انتہائی قدم اُٹھا لیا گیا

عمران خان کی گرفتاری، پولیس کا چھاپہ، انتہائی قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد:تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں، ان ہدایات پر عملدرآمد کے لیے اسلام آباد پولیس نے پانچ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور بعد ازاں چھاپہ مار ٹیموںنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے مگر وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نےالیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے جاری کردہ نوٹس اور احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button