تازہ ترین

معروف صنعت کار انجنےئرفضل ربی جان آج پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے،ٹکٹ آفر متوقع

چترال( آ چ)جماعت اسلامی کو احتجاجاً خیربادکہنے والے سابق رکن اور معروف صنعت کارانجنےئرفضل ربی جان آج بعدازدوپہرکسی بھی وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کرکے باقاعدہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے ۔باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت انجنےئرفضل ربی جان کو این اے 132میں بطورپاکستان پیپلزپارٹی امیدوار الیکشن لڑنے کی آفر بھی دیگی ۔یاد رہے انجنےئرفضل ربی جان کی پوری فیملی پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں اس کے علاوہ انجنئیرفضل ربی جان مختلف این جی اوز کے پلیٹ فارم سے چترال کے طول وعرض میں لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں عوامی مقبولیت بھی حاصل ہے

Image may contain: 1 person, smiling, eyeglasses and closeup
Image may contain: 1 person, indoor
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button