تازہ ترین
یہ بھی چیک کریں
Close
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر چیز میں جدت آئی ہے وہیں سیاستدانوں نے بھی اپنے دل کی باتیں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانی شروع کر دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے بعد ایک اور خاتون رکن نے تحریک انصاف سے کنارہ کشی کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خاتون رکن عائشہ نذیر نے ٹوئٹر پر یہ پیغام جاری کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ رہی ہیں کیونکہ پی ٹی آئی مردوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی اپنے والد کے کہنے پر جوائن کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جیسی مردوں کی جماعت میں رہ کر اپنا مستقبل داﺅ پر نہیں لگا سکتیں۔ انہوںنے کہا کہ وہ کسی ایسی پارٹی کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں خواتین کو عزت و احترام اور مقام دیا جاتا ہو۔ انہوںنے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کے کہنے پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔