97

اویر ٹو تریچ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سید محمد خان

چترال(نمائندہ آواز ) علاقہ اویر کے عمائیدین ناظم ویلچ کونسل پختوری سید محمد خان، جنرل کونسلرمولانا صاحب الدین اور صدر تنظیم نوجوانان اویر عثمان الدین نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شہزاد ہ افتخار الدین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ اُن کے دور میں چترال کے لئے جتنی ترقیاتی فنڈ فراہم کئے گئے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اُنہوں نے کہا کہ سڑکوں کے حوالے سے اویر کا علاقہ چونکہ انتہائی دشور گزار ہے اویر کے تمام مرکزی دفاتر شونگوش میں ہیں اس لئے کان گول روڈ بروم تا تریچ کی تعمیر ضروری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے اویر کے دورے کے موقع پر اویر روڈ کو نیشنل ہائی وے NHA کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا جس سے علاقے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اویر ٹو تریچ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں